پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج قیمتوں کا سلسلہ تھم گیا اور نرخ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہے۔ مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں استحکام کی یہ صورتحال خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کے دام 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر برقرار ہیں، جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر موجود ہے۔ قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا اور نرخ گزشتہ سطح پر ہی قائم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟ 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 5058 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا۔ عالمی منڈی میں استحکام کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے گئے، جہاں سونے کے دام میں کوئی ردوبدل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے بڑھ کر 8825 روپے ہوگئی، جس کے بعد چاندی کے نرخ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




