کولمبو: سری لنکا کی سرزمین پر جاری اہم کرکٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس اور ذائقے کا خاص خیال رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، قومی اسکواڈ کو لنکن جزیرے میں اپنے پسندیدہ روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک ماہر پاکستانی شیف کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
کھلاڑیوں کی خوراک اور فٹنس پر خصوصی توجہ:
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ کے دوران کرکٹرز کی غذائی ضروریات اور صحت بخش خوراک کو یقینی بنانے کے لیے شیف کو پاکستان سے ساتھ لایا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کو غیر ملکی ماحول میں گھر جیسا ذائقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 آکشن:پاکستانی آل راؤنڈر مہنگے ترین کھلاڑی، 8.5 کروڑ میں فروخت
مینیو میں روایتی پکوانوں کی بھرمار:
ٹیم کے ہمراہ موجود شیف کھلاڑیوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مینیو تیار کرتے ہیں۔ اس مینیو میں جہاں روایتی پاکستانی پکوان شامل ہوتے ہیں، وہی کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی دیگر خصوصی ڈشز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ سہولت نہ صرف ہوٹل تک محدود ہے بلکہ پریکٹس سیشنز اور میچز کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو اپنے ہی شیف کے تیار کردہ کھانے میسر ہوتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد، بیرون ملک دوروں پر کھلاڑیوں کو اکثر مقامی کھانوں کے ذائقے اور مسالوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے حل کے لیے ‘ہوم شیف’ کی موجودگی ایک خوش آئند روایت ہے۔




