سام سنگ گلیکسی S26 سیریز کی لانچنگ تاریخ کا باضابطہ اعلان، پری ریزرویشن شروع

دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی سام سنگ نے اپنی نئی فلیگ شپ سیریز ‘سام سنگ گلیکسی S26’ کی لانچنگ تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ک

کمپنی کے مطابق، اس سیریز کے تین نئے ماڈلز جن میں گلیکسی S26، گلیکسی S26 پلس اور گلیکسی S26 الٹرا شامل ہیں، 25 فروری کو منعقد ہونے والے “گلیکسی ان پیکڈ”ایونٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ یہ تقریب امریکی شہر سان فرانسسکو میں منعقد ہوگی، جسے سام سنگ کی ویب سائٹ اور آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، سام سنگ نے نئے آلات کے لیے پری ریزرویشن کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر معمولی فیس ادا کر کے اپنی بکنگ محفوظ کر سکتے ہیں، جس سے انہیں لانچنگ سے قبل ڈیوائس تک جلد رسائی حاصل ہو سکے گی۔ اگرچہ آفیشل نقاب کشائی رواں ماہ کے آخر میں ہونی ہے، تاہم لیکس کے ذریعے فون کے اہم فیچرز پہلے ہی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلیکسی S26 الٹرا میں خاص طور پر ‘اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 فار گلیکسی’ چپ سیٹ استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس میں 5,000 mAh کی بیٹری دی جائے گی جو 60 واٹ وائرڈ اور 25 واٹ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،سام سنگ پہلی پوزیشن پربرقرار

سیریز کے دیگر دو ماڈلز، گلیکسی S26 اور S26 پلس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر خطوں میں ان میں ‘ایگزینوس 2600’ (Exynos 2600) چپ سیٹ استعمال ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ماڈلز میں 12 جی بی ریم دی جائے گی اور ان کی ڈسپلے اسکرین کا سائز سابقہ ماڈلز جیسا ہی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ بیٹری کے حوالے سے گلیکسی S26 میں 4,300 mAh جبکہ S26 پلس میں 4,900 mAh کی بیٹری متوقع ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ریزولوشن پرانی ہی رہے گی، لیکن الٹرا ماڈل کے لینز میں بڑے اپرچر (apertures) متعارف کرائے جا سکتے ہیں تاکہ تصویر کشی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S25 اور S25 الٹرا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

Scroll to Top