پاک بھارت میچ،دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستان کی محتاط بیٹنگ،سعود کی ففٹی

دبئی میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد رضوان اور سعود کی محتاط بیٹنگ جاری ،پاکستان کا سکور 30 ویں اوورز میں134 تک پہنچ گیا۔

سعود شکیل نے اپنے پچاس رنز مکمل کر لئے ہیں ،اس سے قبل کپتان بابر اعظم 41 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد امام الحق بھی 10 رنز بنا کر 47 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت کریز پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں جو اسکور کو آگے بڑھارہے ہیں،پاکستان و آزاد کشمیر میں عوام بڑی سکرینیں لگا کر یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھ رہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرے ۔

Scroll to Top