پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کیخلاف ٹی 20 میچ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔

سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لچھراٹ کے سپوت آئی ٹی انجینئر افتخار حسین میر کا آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اعلامیےکے مطابق سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کماراکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے درخواست کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیبیا :تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، بچوں سمیت 53 افراد لاپتہ

وزیراعظم آفس کے مطابق سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق خان کو جھٹکا، راجہ افتخار احمد کا مسلم کانفرنس چھوڑنے کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

سری لنکا کے صدر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنےکیلئے دورے جاری رکھے۔

Scroll to Top