اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) رائزنگ پاکستان موومنٹ کے مرکزی دفتر گلبرگ گرین میں “یوم یکجہتی کشمیر” کے موقع پر رائزنگ ہاکستان موومنٹ کے مرکزی رہنماؤں کا سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا ہے
مرکزی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کے اب تک اہل کشمیر جس جدوجہد میں ہیں وہ اج ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جو کامیابی کے قریب ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرپوائنٹس پر چیکنگ کا نظام سخت
اس موقع پر رائزنگ پاکستان موومنٹ کی ڈپٹی چیف آرگنائزر رخشندہ تسنیم ، سیکرٹری اطلاعات صائمہ اے بھٹی اور رکن حسنہ خٹک کے علاوہ کشمیری رہنما محمد بشیر راجہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعدادموجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ رائزنگ پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد میں پہلے قدم پہ ساتھ ہے اور اج کشمیر کے نوجوان جس بے یقینی اور کشمکش کا شکار ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پرپیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ، تفصیلات سامنے آ گئیں
وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کے احساسات کو سمجھتے ہوئے ان کی صحیح خطوط پہ رہمنائی کی جائے اور اہل کشمیر کے جزبات کے مطابق کشمیر کے بارے میں تمام فیصلوں میں انہیں مدنظر رکھا جائے۔
محمدبشیر راجہ نے کہا کہ کشمیری عوام کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک کشمیر متعلق کسی بھی فیصلے میں کشمیری عوام شامل نہ ہو۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی کلاں خودکش دھماکہ: تحقیقات میں بڑی پیش رفت، 4 سہولت کار گرفتار
اقوام متحدہ سمیت دنیا میں امن کے پیامبر اس بات کو تسلیم کریں کہ کسی بھی ملک کا حق خودارادیت ہی امن کا ضامن ہے ناکہ کسی مسلط ملک کی درپردہ حمایت کی جائے۔۔
تقریب کے دوران رائزنگ پاکستان موومنٹ اور سول سوسائٹی کی جانب سے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔





