پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں یکمشت 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپارکو کی بڑی کامیابی، پاکستان خلا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے
اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں اس بڑے اضافے نے حالیہ دنوں کے تمام سابقہ اضافوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی خرید و فروخت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اور پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 30 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے تک پہنچ گئی ہے۔




