ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آج کولمبو میں آمنے سامنے ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہا ہوں، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔”

یہ بھی پرھیں: فاروڈ کہوٹہ سے خواجہ بانڈی روڈ کامسئلہ آج حل کر دیا گیا

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ “اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے مگر پہلے بیٹنگ پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، بالکل اسی طرح جیسے باقی تین میچز بھی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔”

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ایونٹ کے پہلے روز کولمبو میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی تھی، جبکہ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹاس اس میچ میں فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں صائم ایوب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!

آج ہونے والے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا، جبکہ بھارت کی ٹیم امریکہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Scroll to Top