اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ویزہ کے حصول کے لیے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق، بائیو میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 8 فروری ہے، بصورتِ دیگر حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج اپنی سہولت کے لیے گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بھی بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ مزید سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج اور کل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،چاندی میں سرمایہ کاری کا رحجان
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے عازمین کو کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنا چاہیے اور تصدیقی ای میل لازمی محفوظ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026،سعودی عرب نے8فروری سے ویزوں کے اجرا کا اعلان کردیا
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار نہ کریں تاکہ حج کے انتظامات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔




