حکومت کی غفلت،مظفر آبادمیں تعمیراتی کام بند،مزدور بیروزگار،مہنگائی کا طوفان

 

مظفر آباد ( مسعود الرحمٰن عباسی ،کشمیر ڈیجیٹل) حکومت اور انتظامیہ کی کمزور گرفت آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں مصنوعی مہنگائی کا راج ،کرش پلانٹ بند ، دیہاڑی لگتی ہے ،کھانا نہ ہی گھر کا کرایہ، ان حالات میں گھر کیسے جائیں گے؟ رمضان قریب ہے کیسے گذر بسر ہوگا کچھ سمجھ نہیں آرہی مہنگائی نے سب کچھ چھین لیا مزدوروں کی دہائی۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے چھتر چوک میں بیٹھے دیہاڑی دار مزدوروں کا کہنا تھا کریش پلانٹ ،تعمیراتی کام بند ہیں ان حالات میں عام آدمی اور مزدورکس طرح زندگی  گزار سکے گا؟ مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم 40دہائیاں مظفرآباد میں گزار چکے ہیں،اتنے برے حالات مزدور طبقہ پر کبھی نہیں آئے

حالات اس نہج پر پہنچ چکے کہ اپنے گھروں کو بھی نہیں جا سکتے، دیہاڑی نہ لگنے کی وجہ سے انتہائی مسائل کا شکار ہیں، ادھر رہتے ہیں تو مکان کا کرایہ نہیں ،کھا نا کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں ،مزدوروں  کا کشمیر ڈیجیٹل کو اپنی روداد سناتے ہوئے اور حکومت کو کوستے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے لئے جینا مشکل بنا دیا گیا ہے ،کام نہ ہونے کی وجہ سے چولہے بجھ گئے ، گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ،ہمارے روزگار کا بندوبست کون کریگا؟

مہنگائی کے ستائے مزدوروں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمارے روزگار کا بندوبست کرے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کو کھانا فراہم کرسکیں۔
مزدوورں کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث گرانفروشوں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ،حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کے لئے اقدامات کرے اورانہیں اچھا روزگار فراہم کرے۔

Scroll to Top