آسٹریلیا، انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ترانہ چل گیا، آئی سی سی سے وضاحت طلب

لاہور (نیوزڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی ۔

ذرائع نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی، بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا اور معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ ہر کسی کو اس غلطی پر وضاحت دی جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے، ہر چیز کو کنٹرول اور ایگزیکیوٹ کرنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ آج میچ سے قبل آسٹریلیا کے ترانے کے بجائے چند لمحے کیلئے بھارت کا ترانہ چلا دیا گیا تھا۔

کشمیر سمیت پاکستان بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

Scroll to Top