وزیراعظم شہباز شریف نے مہاجرین 1989کا گزارہ الائونس بڑھا کر5 ہزار کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری مہاجرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کشمیری مہاجرین (1989–90) کا ماہانہ فی کس گزارہ الاؤنس بڑھا کر5 ہزار روپے کردیا ہے۔

حکومت پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے یوم یکجہتی کے موقع پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور مہاجرین جموں وکشمیر کے مابین ہنگامی اجلاس، بھوک ہڑتال کی دھمکی

حکومت پاکستان کا کہنا ہے مہاجرین جموں و کشمیر کی مکمل بحالی قومی فریضہ ہے، حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے 3 ارب روپے سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے ، ان گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت آزاد کشمیر نے زمین فراہم کی ہے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ  پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں و کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر سخت ردِ عمل

یاد رہے کہ گزارہ الائونس میں اضافے اور چھت فراہمی کیلئے مہاجرین 1989 عرصہ سے سراپا احتجاج تھے اور انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط  بھی لکھا تھا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے گزارہ الائونس میں خاطر خواہ اضافے سے مہاجرین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیاہے وہیں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان نے بھرپور عملی یکجہتی کا بھی پیغام دیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 1989 کے مہاجرین مختلف کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں ۔

Scroll to Top