مظفرآباد کی طالبہ رامین حسن کو سعودی عرب میں عالمی اعزازسے نوازا گیا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی نوجوان طالبہ رامین حسن نے سعودی عرب میں تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے وطن پاکستان اور مظفرآباد کا نام روشن کر دیا۔

رامین حسن، جو سعودی عرب کے جده پریپ اینڈ گرامر سکول (JPGS) کی طالبہ ہیں، نے کیمبرج AS لیول امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمبرج ایسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے Outstanding Cambridge Learners Award حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قبر پر وفاقی وزرا کی حاضری

انہوں نے سعودی عرب میں بزنس کے مضمون میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ سوشیالوجی میں ہائی اچیومنٹ کے زمرے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ رامین حسن کی یہ کارکردگی نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ مظفرآباد اور پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

رامین حسن سعودی عرب میں مقیم کشمیری شہری عمیر حسن کی بیٹی اور سی ایم ایچ مظفرآباد کے سابق کمانڈنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) مسعود الحسن کی پوتی ہیں۔ ان کا تعلق نیا محلہ مظفرآباد کی مَلک فیملی سے ہے، جو علاقے میں علمی اور سماجی خدمات کے لیے مشہور ہے۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد پولیس کی اغواء، ڈکیتی اور بلیک میلنگ میں ملوث منظم گینگ کیخلاف کامیاب کاروائی

یہ کامیابی مظفرآباد کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت اور لگن سے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top