پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فواد عالم نے ورلڈ کپ کے لیے خصوصی گانا تیار کرلیا ہے، جس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فواد عالم کی جانب سے بنایا گیا یہ گانا ’کرکٹ جنون‘ کے نام سے پیش کیا جارہا ہے۔ اپنے پہلے گانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کے لیے تیار کیا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بائیکاٹ پر بھارتی براڈ کاسٹر کو کتنا نقصان ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے مزید بتایا کہ اس گانے کے بول اور دھن واجد سعید نے ترتیب دیے ہیں جبکہ ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔ گانے کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خاصی توجہ حاصل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: انڈیا کے خلاف میچ سے دستبرداری: پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ سفر پر سوالیہ نشان
واضح رہے کہ فواد عالم اب تک پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔




