نعش برآمد

کھوئی رٹہ: نالہ بان کے قریب سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد

کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)کھوئی رٹہ تھانہ کی حدود میں نالہ بان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مقامی افراد نے نالہ کے قریب ایک لاش دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ کھوئی رٹہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی نے خاقی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ ان کے اندر سیاہ رنگ کی بنیان موجود تھی۔ لاش کافی حد تک بوسیدہ ہو چکی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کئی دن پرانی ہے ۔

لاش کے خراب ہونے کے باعث فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے چہرے پر چھوٹی چھوٹی داڑھی موجود ہے، تاہم عمر، شناخت اور موت کی وجوہات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیکسلا سے لاپتہ ہونے والےجہلم ویلی کے نوجوان عاصم رشید کی نعش برآمد

پولیس نےنعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے ۔ تھانہ کھوئی رٹہ میں تاحال کسی بھی شخص کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں ہوئی، جس کے باعث پولیس کو شناخت کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس نامعلوم متوفی کے بارے میں معلومات رکھتا ہو، یا کسی کا عزیز لاپتہ ہو، تو وہ فوری طور پر تھانہ کھوئی رٹہ یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی متوفی کی شناخت ممکن ہو سکے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام گڑھ : ویرانے سے خاتون کی نعش ملنے پر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔

Scroll to Top