لاہور (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 3-0 سے کلین سوئپ کر لی ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ۔
اننگ کا آغاز فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا ۔ ٹیم 14 رنز پر پہنچی تو فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ صائم ایوب کے ساتھ کریز پر کپتان سلمان علی آغا آئے مگر وہ بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کریر کو چھوڑ گئے۔
نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم نے صائم ایوب کا عمدہ ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 103 رنز تک پہنچایا ۔ صائم ایوب 56 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے ۔ خواجہ نافع 21 رنز بنا سکے اور آؤٹ ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دے دیا
اس کے بعد شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دلکش اننگ کھیلی اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 188 تک پہنچایا ۔ شاداب خان 46 رنز پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ، فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوئس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیومن، میتھیو شارٹ، کوپر کونولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیدیا
واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان نے پہلے میچ میں 22 رنز اور دوسرے میچ میں 90 رنز سے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، جس کے بعد آخری میچ جیت کر پاکستان نے سیریز وائٹ واش کر دی ۔




