فاروق حیدر

انسانی حقوق کے بغیر کوئی سودا قبول نہیں ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ( ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر کشمیری قوم کو دکھ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ یورپ انسانی حقوق جمہوریت کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے مگر مودی جیسے انتہا پسند وزیراعظم نے مسلمانوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے ۔ان کا جینا دو بھر کردیا گیا اور اب حکومتی پالیسی ہے کہ ان سے تاریخ کا بدلا لینا ہے ۔

ہندوستان پر برہمن سامراج کی حکومت ہے جو عام آدمی کو تیسرے درجے کا شہری سمجھتا ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں پرامن سیاسی جدوجہد کی علامت سمجھے جانے والے یاسین ملک کو بھی ہندوستانی حکومت سیاسی مقاصد کے لیے پھانسی دینا چاہتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو 2019 میں نہ ہٹایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، راجہ فاروق حیدر

یورپین سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ ان معاملات کا نوٹس لیتے ہوے ہندوستان کیساتھ تجارتی معاملات کو انسانی حقوق اقلیتوں کے اوپر مظالم ختم کرنے سے مشروط کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں یورپین فوٹو گرافر سیدرک کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ فاروق حیدر حیدر نے آزادکشمیر کے دورے پر آئے اعلیٰ سطحی یورپین وفد سے بھی ملاقات کی جس میں یورپین پارلیمنٹ کے سابق نائب صدر سابق اراکین یورپین پارلیمنٹ اور یورپین صحافی بھی شامل تھے ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ یہ تصاویر خود کشمیر کی کہانی سنا رہی ہیں تصاویر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا کو دکھائے گئے ہیں ۔

2017 سے لیکر اب تک کشمیر کی صورتحال کی بہترین عکاسی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیدرک اور علی رضا سید ان کے دوست کشمیر کے لیے بہترین کام کررہے ہیں یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے ۔ کشمیری کس آگ و خون کے دریا سے گزر رہے ہیں ان تصاویر سے نمایاں ہے یورپین ممالک میں مقیم انسانی حقوق کے علمبردار اور تارکین وطن بہترین انداز میں کشمیر کے لیے کام کررہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو 2019 میں نہ ہٹایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، راجہ فاروق حیدر

اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے اپنی وزارت عظمی کے دور میں ہمارے ساتھ بہترین تعاون کیا راجہ فاروق حیدر اگر وزیراعظم نا ہوتے تو شائد ہم یہ نمائش نا کرسکتے ان کے تعاون اور یورپین پارلیمنٹ کے مسلسل 5 سالوں میں دوروں کے اثرات سامنے آرہے ہیں ۔

Scroll to Top