عبدالقیوم نیازی

عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) صدر پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے پارٹی کے سینئر نائب صدر میاں شفیق جھاگوی، جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمٰن، نائب صدر سید ذیشان حیدر، سیکرٹری اطلاعات سید اظہر گیلانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنصر پیرزادہ اور دیگر قائدین نے اہم ملاقات کی ۔

ملاقات میں قائد پاکستان عمران خان کی ہدایات کے تحت 8 فروری 2026کو ملک گیر اسٹریٹ موومنٹ کی حکمت عملی، تنظیمی اُمور اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی اور فیصلہ کن بات چیت کی گئی ۔

سردارعبد القیوم نیازی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بدترین طرز حکمرانی کے سوا کچھ نہیں دے سکا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی : سردار عبد القیوم نیازی

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا ہر کارکن اس تحریک کا سپاہی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ۔ عوام دشمن، کرپٹ اور مسلط شدہ نظام کے خلاف بھرپور اور منظم جدوجہد کی جائے گی، اور 8 فروری کو ہونے والا ملک گیر احتجاج عوام کو اپنی طاقت دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا ۔

سردارعبد القیوم نیازی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ عوام کی بھلائی، مہنگائی کے خاتمے اور ملک میں شفاف حکمرانی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کریں اور قائد پاکستان عمران خان کے عزم کے مطابق پوری توانائی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کپتان کے بغیر نظام قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی

ملاقات میں شریک پارٹی رہنماؤں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔

Scroll to Top