امریکا میں سیاسی کشیدگی کے دوران، ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر ایک ناپسندیدہ واقعہ پیش آیا، جب خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب بدبودار مائع پھینک دیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینیاپولیس میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران پیش آیا، جہاں الہان عمر حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں۔
NEW: This is the moment a man charges at Rep. Ilhan Omar and sprays her with an unknown substance during town hall in Minneapolis. Omar was calling for DHS Sec. Kristi Noem to resign or face impeachment. pic.twitter.com/CsZ9HXsF3a
— Nidia (@NidiaCavazosTV) January 28, 2026
اطلاعات کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سفید فام ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مائع پھینکے جانے کے باوجود الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں، تاہم یہ واقعہ سیاسی اور سکیورٹی حلقوں میں خاصی توجہ کا سبب بنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا مسلم رکن پارلیمان الہان عمر کیخلاف تحقیقات کاحکم کیوں دیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
میٹنگ کے دوران الہان عمر نے مطالبہ کیا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم استعفا دیں یا پھر مواخذے کا سامنا کریں۔ واقعے کے پیش آنے کے وقت، یہ مطالبہ ایک اہم سیاسی تناظر رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر ماضی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد بار تنقید کی جا چکی ہے۔ الہان عمر کے والدین صومالیہ سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ کرسٹی نوم کو منی سوٹا میں ICE اہلکار کے ہاتھوں کسی شخص کی ہلاکت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران ہم سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ڈونلڈٹرمپ کا دعویٰ
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر الزام ہے کہ انہوں نے غلط معلومات پھیلائی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اہلکاروں نے ایک مسلح مظاہرین کو ہلاک کیا جو قتل عام کرنا چاہتا تھا۔ تاہم رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ الیکس پریٹی کے ہاتھ میں کوئی گن نہیں تھی اور اسے گولی مارے جانے سے پہلے ہی غیر مسلح کر دیا گیا تھا۔




