انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا

ہرارے: انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں کیویز اپنی بیٹنگ سے میچ کا آغاز کریں گے، جبکہ گرین شرٹس کا ہدف واضح ہے کہ وہ نہ صرف آج کا میچ جیتیں بلکہ سپر سکس مرحلے میں سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ مضبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے پڑ گیا

پاکستان کی ٹیم کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سپر سکس میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ہر رن اور ہر وکٹ کی قدر ہے۔ ٹیم کو یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی جائے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آج کے میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بہتر کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ سپر سکس مرحلے میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: کیو کیوشن کان پروموشن ایونٹ،جہلم ،راولپنڈی سمیت متعدد ٹیموں کی شرکت

Scroll to Top