لاہور:پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ بابراعظم کا بگ بیش اچھا نہیں گیا لیکن انہوں نے پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ٹی 20ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے کا فائدہ ہو گا، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہمیں فائدہ ہے کہ ہمیں ٹریول نہیں کرنا پڑیگا جبکہ باقی ٹیموں کو ٹریول کرنا پڑیگا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ چیلنجنگ ہوگا ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، سری لنکا میں زیادہ رنز نہیں بنیں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے حوالے سے کوچ اور کپتان کو بھی لگتا ہے کہ وہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ایسا نہیں ہوتا کہ اگر ایک کو سلیکٹ کیا ہے تو دوسرے کو بھی کیا جائے، بابراعظم کو ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا ٹی 20ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بابراعظم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان
اعلان کردہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔




