اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایم سی بی بینک کے کارڈ ہولڈرز کیلئےفضائی سفر کو مزید سستا بنانے کی غرض سے ایک خصوصی رعایتی سکیم متعارف کروا دی ہے ۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ایم سی بی بینک کے اہل ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرنے والے مسافر ٹکٹ کی قیمت پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے سے ایک سال تک کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائیگا، عارف حبیب
یہ محدود مدت کی پیشکش 31 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گی، تاہم فی ٹرانزیکشن زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے تک رعایت دی جائے گی ۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر کارڈ پر ماہانہ دو ٹرانزیکشنز اس آفر کے لیے اہل ہوں گی جبکہ رعایت کا اطلاق صرف بیس فئیر پر ہوگا، جس میں ٹیکسز، سرچارجز یا دیگر اضافی اخراجات شامل نہیں ہوں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا
پی آئی اے کے مطابق یہ رعایتی پیشکش کسی مخصوص تاریخ تک محدود نہیں ہے، تاہم بعض روٹس یا سفری اوقات میں آپریشنل وجوہات کے باعث اس میں تبدیلی یا عارضی معطلی کی جا سکتی ہے۔ ایئر لائن نے شرائط و ضوابط میں کسی بھی وقت رد و بدل کا اختیار بھی محفوظ رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ سہولت صرف پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ، موبائل ایپ اور منتخب بکنگ دفاتر کے ذریعے ٹکٹ خریدنے کی صورت میں دستیاب ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں
مزید برآں مسلم کمرشل بینک کے صارفین اس حوالے سے اضافی معلومات اور دیگر پیشکشوں کے لیے بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی رجوع کر سکتے ہیں ۔




