وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کہوٹہ آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ شہریوں اور کارکنان نے اپنے قائد کا خیرمقدم کرنے کے لیے سڑکوں پر جمع ہو کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر ایک بڑے قافلے کی صورت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، جہاں عوام اور پارٹی کارکنان نے انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علاقے میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی اور لوگ اپنے رہنما کو قریب سے دیکھنے کے لیے پرجوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل راٹھورکا دورہ حویلی آج ، اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
یہ دورہ نہ صرف سیاسی اہمیت کا حامل ہے بلکہ ضلع کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کارکنان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا استقبال تاریخی نوعیت کا ہوگا اور یہ دن حویلی کی سیاسی تاریخ میں یادگار ثابت ہوگا۔
شہر بھر میں جوش و خروش، ریلیاں، بینرز اور جھنڈوں کی سجاوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے وزیرِ اعظم کے دورے کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ یہ عوامی محبت اور اعتماد کا ایک عظیم مظاہرہ ہے، جو ضلع کے مستقبل کے ترقیاتی اقدامات کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔




