تنظیم السادات باغ

تنظیم السادات باغ کے الیکشن مکمل، وکلاء،علماء، یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اعلان

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تنظیم السادات پاکستان ضلع باغ کے عہدیداران کے الیکشن مکمل، وکلاء ونگ ،علما ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداران کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔۔

سید وقار حسین جعفری تنظیم السادات ضلع باغ کے صدر سید فہیم گردیزی جنرل سیکرٹری، سید صمصام علی سامی سینئر نائب صدر، لیاقت کاظمی نائب صدر ،سید نصیر گردیزی چیف آرگنائزر ، طاہر حسین گردیزی سیکرٹری اطلاعات اور عارف کاظمی سیکرٹری مالیات منتخب نوٹیفکیشن جاری تنظیم السادات نے وکلاء ونگ ، علماء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداران کا بھی اعلان کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان، قائداعظم کی توہین کی مرتکب،سردار عتیق خان

تنظیم السادات کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سید عبد الوحید گردیزی ایڈووکیٹ وکلاء ونگ کے سرپرست ، سید امتیاز حسین گردیزی ایڈووکیٹ صدر ، سید امانت کاظمی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، سید تصدق گیلانی ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر اور سید فواد حسن کاظمی ایڈوکیٹ سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے۔

علماء ونگ کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا سید مشتاق حسین کاظمی علماء ونگ کے صدر علامہ سید عمران سبزواری جنرل سیکرٹری ، مولانا سید فرید اللہ شاہ سینئر نائب صدر ،مولانا سید خضر علی گردیزی نائب صدر ، مولانا سید علی احمد شاہ نائب صدر اور مولانا سید ناظم علی گردیزی چیف آرگنائزر منتخب ہو گئے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کا تاریخ میں پہلی بارسستا لیپ ٹاپ متعارف کرانے کا اعلان

تنظیم السادات کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری یوتھ ونگ کے عہدیداران نوٹیفکیشن کے مطابق سید مطیع اللہ شاہ گردیزی یوتھ ونگ کے صدر ، سید مبشر کاظمی جنرل سیکرٹری ، سید فہد بخاری سینئر نائب صدر ، سید شہزاد حسین کاظمی نائب صدر ، سید اقتدار حسین گردیزی نائب صدر دوئم منتخب ہوئے ہیں ۔۔

عہدیداران کا انتخاب گزشتہ روز تنظیم السادات پاکستان کے وائس چیئرمین سید زاہد حسین بخاری اور نائب صدر آزاد کشمیر سید عابد حسین کاظمی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کثرت رائے سے کیا گیا ۔۔

مرکزی وائس چیئرمین سید زاہد حسین بخاری کی تحریک پر تنظیم السادات پاکستان کے چیئرمین سید امجد علی شاہ بخاری کی منظوری سے آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری سید محمود الحسن کاظمی نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

Scroll to Top