کوٹلی ( کشمیر ڈیجیٹل) فوڈ اتھارٹی کوٹلی کی ٹیم کی کارروائیاں ، کالاڈب ،چڑھوئی اور سہنسہ کے مختلف بازاروں میں مختلف دکانوں ، بیکریز کا معائنہ کیا گیا۔ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے، کئی کووارننگ دی گئی۔
فوڈ سیفٹی آفیسر منور احمد، ڈپٹی فوڈ آفیسر محمد جلیل،اورنگزیب ودیگر نےفِش پوائنٹس، فاسٹ فوڈ چینز، سبزیوں کی دکانوں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بیکریز کامعائنہ کیا۔
معائنے کے نتیجے میں 10 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے۔ دورانِ کارروائی، غیر معیاری 51 لٹر ناقص تیل کو تلف کیا گیا جس میں پکوڑے سموسے اور مچھلی تیار کرکے لوگوں کو کھلائی جا رہی تھے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہزاروں روپے کی غیر معیاری اشیاء موقع پرہی تلف کرادیں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے۔