محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں،بنگلہ دیش کی حمایت کا اعلان

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھور کا حیدری پل کی تعمیر،فلائی اوور ،250 بیڈزپر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،مری، گلیات میں برفباری،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان درالحکومت کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلادیش کا موقف معقول اور درست ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھر میں وائی فائی راؤٹر کی غلط جگہ انٹرنیٹ سست کر دیتی ہے

بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

جس کے تحت بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا یہ مؤقف معقول، حقیقت پر مبنی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں درست ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق اگر بنگلہ دیش کا یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو پاکستان بھی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔

اس ضمن میں آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر واضح موقف سامنے آ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نے ورلڈکپ سے قبل کرکٹ حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے

اگر یہ تنازع طول پکڑتا ہے تو ایونٹ کے شیڈول اور شرکت کرنے والی ٹیموں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top