نیا iPhone 17 صرف 15,654 روپے ماہانہ میں کیسے حاصل کریں؟ نئی آفر سامنے آ گئی

ایچ بی ایل نے پی ٹی اے سے منظور شدہ نئے iPhone 17 سیریز کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت صارفین جدید آئی فون ماڈلز کو ماہانہ آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آفر کے اعلان کے بعد صارفین میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، کیونکہ ابتدائی قسط نسبتاً کم رکھی گئی ہے۔

بینک کی جانب سے متعارف کروائی گئی اس اسکیم کے مطابق صارفین iPhone 17، iPhone Air، iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max خریدنے کے اہل ہوں گے۔ اس آفر کے تحت سب سے کم ماہانہ قسط 15,654 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ قسطوں کی رقم منتخب کردہ ماڈل اور ادائیگی کی مدت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

HBL کے مطابق صارفین کو 3، 6 یا 12 ماہ کی آسان اقساط میں موبائل فون خریدنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ طویل المدتی ادائیگی کے خواہشمند صارفین کے لیے 18، 24، 30 اور 36 ماہ کے اقساطی پلان بھی دستیاب ہیں۔ ہر پلان میں ماہانہ قسط کی رقم مدت کے لحاظ سے طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز کی بڑھتی قیمتیں، چینی کمپنیوں نے بھی پالیسی تبدیل کر دی

بینک کی ہدایات کے مطابق موبائل فون کی ڈیلیوری کے وقت صارف کو اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) پیش کرنا ہوگا۔ موبائل فون صرف اسی پتے پر فراہم کیا جائے گا جو HBL کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہوگا۔ آئی فون کی وارنٹی کمپنی کی آفیشل پالیسی کے مطابق دی جائے گی، تاہم موبائل فون کے رنگ اور اسٹاک کی دستیابی سپلائی پر منحصر ہوگی۔

HBL نے واضح کیا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن پر 1,200 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ FED بھی لاگو ہوگا۔ بینک کے مطابق موبائل فون کی قیمتوں میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیلی ممکن ہے، تاہم جن صارفین نے پہلے ہی آرڈر دے دیا ہوگا، ان پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد نئے اسمارٹ فونز ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب

بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور HBL کریڈٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون کی ڈیلیوری کے وقت اسے اچھی طرح چیک کریں اور کسی بھی خرابی یا نقصان کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ وینڈر کو مطلع کریں۔ مزید معلومات کے لیے صارفین HBL کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top