سری لنکا کے ٹیلنٹڈ بیٹر ویران چامودیتھا نے انٹر کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔
چامودیتھا نے 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا ۔ ان کی اس اننگز میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ، جس نے ان کے بیٹنگ کے جوہرکو نمایاں کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکہ کا دوطرفہ بارڈر سکیورٹی میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
یہ ریکارڈ انہوں نے اپنے ہی ہم وطن ہسیتھ بویاگوڈا کے 2018 میں کینیا کے خلاف بنائے گئے 191 رنز کے ریکارڈ کو توڑ کر قائم کیا ۔ چامودیتھا کی یہ اننگز نہ صرف ذاتی طور پر شاندار تھی بلکہ ٹیم کی جیت کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئی ۔
ان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے دیمانتھا مہاویتانا نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے مل کر 328 رنز کی زبردست شراکت قائم کی ۔ یہ شراکت آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت قرار پائی ، جو شائقین اور ماہرین کرکٹ کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹی 20 کپتان نے خوشی مکھرجی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا
چامودیتھا اور مہاویتانا کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے جاپان کے خلاف 387 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ اس کے جواب میں جاپان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 184 رنز تک محدود رہی اور اپنی تمام وکٹیں 8 پر گنوا بیٹھی ۔ نتیجتاً سری لنکا نے یہ میچ 203 رنز سے اپنے نام کیا، جو کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی فتح اور ریکارڈ ساز کارکردگی کے طور پر یاد رکھی جائے گی ۔




