حویلی، بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، مختلف شاہراہیں بحال

حویلی کہوٹہ ( عمربٹ ،کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے حویلی میں رات گئے سے جاری بارش و برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ حالیہ برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

بلند و بالا پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ حالیہ برفباری کے باعث بند بیشتر شاہرات کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ باغ کو جانے والی شاہراہ لسڈنہ محمود گلی روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

پونچھ کو جانے والی شاہراہ محمود گلی عباس پور روڈ بھی ٹریفک کیلئے دستیاب۔ متبادل کے طور پر استعمال ہونے والا راستہ عباس پور چڑیکوٹ روڈ بھی ٹریفک کیلئے دستیاب۔ شاہرات کی بحالی کا کام محکمہ شاہرات حویلی اور پونچھ نے مکمل کرلیا۔

شدید برفباری کے باعث پونچھ کو ملانے والی شاہراہ تولی پیر لسڈنہ ٹریک تاحال بند۔ محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ تولی پیر لسڈنہ ٹریک کو جلد ہی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔
حکمرانوں کی قومی سوچ نہیں، آئندہ الیکشن میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا، راجہ سجاد

Scroll to Top