سونا

آزاد کشمیر میں سونا مہنگا یا سستا ؟ آج کی قیمتیں جاری

راولپنڈی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مرکزی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن، راولپنڈی، اسلام آباد اور مظفرآباد کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت آج 4 لاکھ 53 ہزار 400 روپے رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 235 روپے رہی۔

اس کے علاوہ، پونڈ سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی پونڈ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 400 روپے جبکہ سونا پونڈ پاسہ 10گرام 3 لاکھ 88 ہزار 715 روپے پر بند ہوا۔

چاندی کی قیمت میں بھی معمولی تبدیلی دیکھی گئی اور آج فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 400 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا یا برقرار رہے گا؟ وفاقی کابینہ کا اہم ا قدام

صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں تبدیلی، اور معاشی عوامل سونے کی قیمت پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس معمولی کمی کے باوجود سونا اب بھی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر موجودہ مہنگائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کے سیزن کے پیش نظر اس کمی سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور آئندہ دنوں میں عالمی منڈی اور ملکی اقتصادی حالات کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید رد و بدل متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں آج سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا

Scroll to Top