آزاد کشمیر کابینہ نے 7 محکموں کو ختم کر کے ضم کر دیا

مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر کی کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں انتظامی مفاد کے پیش نظر 7 محکمہ جات کو ختم کر کے دیگر محکموں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس 17 دسمبر 2025 کو منعقد ہوا، جس میں انتظامی سیکرٹری محکمہ جات کی کچھ اسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے مطابق ختم کیے جانے والے محکموں میں شامل ہیں:سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری بہبود آبادی،سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس،سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی،سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف،سیکرٹری (ایکس آفیشو) تحفظ ماحولیات ایجنسی اورسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں کیمیکل ملا دودھ اور جعلی فوڈز پر اہم سماعت

آزاد کشمیر حکومت کے مطابق یہ اقدامات انتظامی بہتر کارکردگی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے کیے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ضم کیے گئے محکمے دیگر متعلقہ شعبوں میں مربوط کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس فیصلے کے بعد متعلقہ محکموں میں ذمہ داریوں کی تقسیم اور انتظامی ڈھانچے کی نئی شکل پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

Scroll to Top