مظفرآباد: آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 20 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعدفی تولہ چاندی 3 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
اگر گزشتہ روز 19 فروری 2025 کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے میں دستیاب تھاجبکہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 200 روپے فی تولہ تھی۔ اس طرح آج سونے کی قیمت میں فی تولہ 1 ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دیگر شہروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 6 ہزار روپے فی تولہ رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2,946 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاندی 32.89 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ڈالر کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔