نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)ٹرمپ انتظامیہ کا سخت اقدام، صدر ٹرمپ کی ہدایت پر 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کردیئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور صدارت کے پہلے سال ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا گھیرا تنگ،امریکی جنگی طیارے قطر پہنچ گئے،ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز
، ان ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کے لیے آنے والے وہ افراد شامل تھے جو مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم تھے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق جن افراد کے ویزہ منسوخ ہوئے ان میں 8 ہزار طلبہ اور روزگار کیلئے آنے والے 2 ہزار 500 افراد بھی شامل ہیں ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار یاسر الیاس کی بطور کوآرڈینٹر وزیراعظم پاکستان تقرری چیلنج
ان میں بیشتر افراد وہ ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ولی کی اجازت کے بغیر عدالتی نکاح غیرشرعی،مفتی حنیف قریشی،وزراء کی قانون سازی کی یقین دہانی
محکمہ خارجہ کے مطابق شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد ، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کےمحمد نبی اور بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے کرکٹ میں تاریخ رقم کی
محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین افراد کے ویزوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔




