عالمی ایئرلائن

عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدودمدت کیلئے کرایوں میں کمی کردی

پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ، عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کیلئے خصوصی رعایتی پیشکش کا اعلان کیا ہے ،جس کے ذریعے منتخب ٹکٹوں پر 10تک چھوٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے صفر فیصد مارک اپ کیساتھ 12 ماہ تک اقساط کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

ایمریٹس کی اس پروموشن کا مقصد مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کو فروغ دینا ہے۔ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر دستیاب ہوگی، اور بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ضروری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسپیئرپارٹس کی عدم فروخت: پی آئی اے کو آٹھ ارب 56 کروڑ روپے نقصان کا سامنا

مزید یہ کہ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی قیمت کو 12 ماہ تک اقساط میں تقسیم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ کارڈ اہلیت اور بینک کی شرائط پوری ہوں ۔ ایمریٹس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کاپاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع

ادھر ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کو مزید وسعت دے رہی ہے، اور یکم مارچ سے دبئی ، کراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 جدید بوئنگ 777-200LR طیارے سے چلائی جائے گی، جس میں جدید کیبن، بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس دستیاب ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طبی ماہرین نے زیادہ بیٹھنا دل کے لیے خاموش خطرہ قرار دے دیا

یہ اقدام دنیا کے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ریفریشڈ طیاروں کی تعیناتی کا حصہ ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے ۔

Scroll to Top