آزادکشمیر میں بارش وبرفباری،سردی بڑھ گئی،مظفر آباد میں بجلی بند

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ریاستی دارالحکومتب مظفر آباد میں بارش  اور وادی نیلم میں برفباری کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ریاستی دارالحکومت میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی معطل ہو گئی۔

مظفر آباد سمیت باغ راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور میں رات گئے موسلا دھار بارش شروع ہوئی جو ابھی تک جاری ہے جبکہ وادی نیلم،پیرچناسی،مکڑا پہاڑسمیت پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ مسلسل بارشوں سے پہاڑوں پر برفباری کا مقررہ ہدف پورا ہو جائے گا اور خطے میں خشک سالی کا خطرہ بھی کم ہوگا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں اور برفباری موسم کے لحاظ سے نہایت ضروری تھیں  کیونکہ طویل خشک موسم کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو یہ زراعت اور پانی کے ذخائر کے لئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم میں برفباری، انتظامیہ الرٹ، سیاحوں کواحتیاطی انتباہ جاری

Scroll to Top