اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کیلئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسودقرضہ،150 سی سی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خبر
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے والے ٹیکے چھوڑنے کے بعد وزن چار گنا تیزی سے بڑھتا ہے
دوسری جانب ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچےگر گیا
تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا امریکی فوج کو گرین لینڈ پر قبضے کیلئے تیار رہنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا
رابطہ نمبرز:
فرحان علی: 00989107648298
فیضان: 00989906824496
کاشف علی: 00989938983309
کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:
00982166941388
00982166944888




