ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

(10 جنوری 2026) ملک بھر میں سونے کی قیمتیں پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ73 ہزار262 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3,172 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4لاکھ5 ہزار745 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کے اضافے کے بعد یہ 4 ہزار509 ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 270 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 465روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناایک بار پھرمہنگا ہوگیا،قیمت 3400 روپے اضافہ ریکارڈ

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس سے سونا سرمایہ کاری کے لیے پہلی پسند بنتا جا رہا ہے۔

سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ صدیوں سے سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں اپنے اثاثے محفوظ کرنے کے لیے سونا خریدتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا اور چاندی کی تازہ قیمتیں جاری، فی تولہ نرخ سامنے آ گئے

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت اور عالمی اثرات کی درست عکاسی کرنا تھا۔

Scroll to Top