مظفر آبادانتظامیہ ان ایکشن، بدوں روٹ پرمٹ چلنے والی سوزوکیاں ، رکشے ضبط

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ نے بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 10 سوزوکیاں اور 3 رکشے ضبط کر لئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید عمران عباس نقوی نے گزشتہ روز امبور سے مظفرآبادشہر کے روٹ پر چلنے والی سوزوکیوں اور رکشوں کے روٹ پرمٹ کی چیکنگ کی اور روٹ پرمٹ نہ ہونے پر گاڑیاں،رکشے ضط کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عباس نقوی نے کہا کہ بدوں روٹ پرمنٹ گاڑیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہرکے تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان روٹ پرمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Scroll to Top