کارروائیاں

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کارروائیاں کی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 11 خوارج ہلاک ہو گئے ہیں ۔

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور یہ افراد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔

ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انسداد دہشت گردی مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور کرم میں کی گئی یہ کارروائیاں مکمل منصوبہ بندی کے تحت کی گئیں، جس میں سکیورٹی اداروں نے جدید انٹیلی جنس اور مشترکہ آپریشنز کا استعمال کیا ۔

ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور دیگر خطرناک مواد بھی برآمد کیا گیا، جس سے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملی ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں ۔

آئی ایس پی آر نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاررائیاں ،مزید 24 خوارج ہلاک

Scroll to Top