نوکری

پنجاب حکومت کا بیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے مالی تعاون کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے بیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے ’’پرواز کارڈ پروگرام‘‘ کے تحت بیرون ملک نوکری کے خواہشمند ایک لاکھ افراد کو بلا سود مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک جا کر اپنے روزگار کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے،نوجوانوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے اہلیت کا معیار یہ ہے کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہوں، ان کا ڈومیسائل پنجاب کا ہو ، بیرون ملک سے مستند جاب آفر رکھنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
پروگرام کا مقصد:
بیرونِ ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کو بلا سود مالی تعاون فراہم کرنا تاکہ وہ اپنی روزگار کی خواہش کو حقیقت میں بدل سکیں ۔
معاشی استحکام میں مدد دینا اور ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانا۔

اہلیت کا معیار:
1۔عمر 18 سال یا اس سے زائدہو ۔
2۔پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔
3 بیرونِ ملک جاب آفر: مستند جاب آفر رکھنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔

مالی سہولت:
اہل افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا ۔
قرض کا استعمال ،سفری اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے ۔

عملدرآمد:گرڈ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری
پروگرام پر جلد عمل درآمدشروع کیا جائے گا ۔
شفاف درخواست اور منظوری کا نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ مالی معاونت صرف مستحق اور اہل اُمیدواروں تک پہنچ سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

Scroll to Top