مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) حق خودارادیت کے مطالبے کیلئے پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کی مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کرتے ہوئے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ۔
ریلی کی قیادت چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم و دیگر رہنماؤں نے کی ۔ ریلی میں شریک نوجوانوں کے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے ، ہم چھین کے لیں گے آزادی ’’دہرائے‘‘ گئے ۔
بھارتی فوجی قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دوران ریلی “ویک اپ یو این او، ویک اپ” اور “بھارتی قابض و کشمیر ہمارا چھوڑ دو” جیسے نعرے گونجتے رہے ۔
ریلی کے دوران آزاد کشمیر کے حق میں زبردست نعروں کا سلسلہ جاری رہا، جن میں “ہم چھین کے لیں گے آزادی” بھی شامل تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت-افغانستان اعلامیہ: کشمیری عوام کا شدید احتجاج، پاسبانِ حریت کا افغان سفیر کو احتجاجی مراسلہ
چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانا چاہیے ۔
5 جنوری کی قرارداد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بہترین روڈ میپ ہے۔کشمیری عوام آزادی کے لیے حق خودارادیت چاہتے ہیں۔بھارت کو جموں کشمیر میں رائے شماری آج نہیں تو کل کروانی ہوگی ۔
راجہ محمد عارف خان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی مظالم اور جنگی جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔
عثمان علی ہاشم نے کہا کہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضہ مسترد ہے، جبکہ محمد اسلم انقلابی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی ان کا مقدر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، صدر آصف زرداری
محمد یونس میر نے کہا کہ مشعل بردار ریلی کے ذریعے ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔




