اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری سنادی ہے کہ اب وہ ایف آئی اے کے ذریعے پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ سہولت فوری طور پر فعال کر دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کلیئرنس اور امیگریشن کے مراحل میں آسانی حاصل ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ، بنگلادیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان
محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک تمام زونل دفاتر، ہوائی اڈوں اور بارڈر پوائنٹس پر دستیاب ہوگی، جس سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفر مزید ہموار ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مسافر اس سہولت سے فون ، ای میل یا بالمشافہ رابطہ کر کے اپنی سہولت کے مطابق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کا امریکا سے وینزویلا کے صدر اورانکی اہلیہ کی فوری رہائی کامطالبہ
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پری ڈیپارچر سہولت کے ذریعے مسافر اپنے سفری دستاویزات کی پیشگی جانچ، کلیئرنس اور دیگر ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے ، جس سے ہوائی اڈوں اور بارڈر پوائنٹس پر رش کم ہوگا اور سفر آسان اور محفوظ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر بھی اس سہولت کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں ، تاکہ مسافر اپنی سفر کی منصوبہ بندی بہتر طریقے سے کر سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کر دی گئی!
واضح رہے کہ یہ اقدام بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور حکومت مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مسافروں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے ۔




