کوٹلی: اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس وٹلی محمد وسیم نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ بروقت وصول کریں۔
محمد وسیم کے مطابق جن شہریوں نے پاسپورٹ کی درخواست جمع کروائے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، انہیں فوری طور پر اپنا ٹوکن لے کر پاسپورٹ آفس سے دستاویزات وصول کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے ٹوکن پر درج تاریخ کے مطابق پاسپورٹ کلیئرنس یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا پریشانی سے بچا جا سکے۔
پاسپورٹ آفس کی انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ درخواست گزار جلد از جلد دفتر سے رجوع کریں اور مطلوبہ شناختی دستاویزات کے ساتھ اپنے پاسپورٹ وصول کر لیں۔




