اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں عادل راجا ودیگر ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنادی ۔
9 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ATC جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے عادل راجا، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی دو دو بار عمر قید کی سزا دی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بریگیڈیئر راشدنصیر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع نہیں،عادل راجہ نے معافی مانگ لی
علاوہ ازیں، ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ۔
سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے کل 24 گواہان عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے راجا نوید حسین کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کا عمران ریاض، معید پیرزادہ ،احمدنورانی سمیت 27 یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم
تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا دی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی۔
ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں عدالت نے بطور وکیل مقرر کیا تھا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران ریاض اور صابر شاکر کی لندن میں فنڈ ریزنگ مہم ناکام، چند پائونڈہی جمع ہوسکے




