لیپہ وادی کا واحد یوٹیلیٹی اسٹور بندش سے بچ گیا، پاک فوج کی بروقت مداخلت سے فیصلہ معطل

وادی لیپہ کے واحد یوٹیلیٹی اسٹور کی منتقلی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہےجس سے مقامی آبادی کو درپیش ایک سنگین مسئلہ وقتی طور پر حل ہو گیا۔ پاک فوج لیپا گارڈز کی بروقت مداخلت اور عوامی و صحافتی دباؤ کے باعث یوٹیلیٹی اسٹور کو چناری منتقل کرنے کے احکامات تاحکم ثانی واپس لے لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صحافی برادری کی نشاندہی پر خبر نشر ہونے کے بعد معاملے پر فوری ایکشن لیا گیاجس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی اسٹور کی منتقلی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ،پاک فوج کی بر وقت مداخلت کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں واضح رہے کہ اسٹور کی ممکنہ منتقلی سے لیپہ کے عوام کو اشیائے ضرورت کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: زیتون کے باغات پر 75 فیصد سبسڈی: خواہشمند کسانوں کے لیے سنہری موقع!

عوامی اور صحافتی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے بروقت اقدام کی تعریف کی ہے جو مقامی آبادی کی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

Scroll to Top