مظفرآباد کے علاقے لوئر پلیٹ میں پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص راستہ شدید خستہ حالی کا شکار ہےجس کے باعث روزمرہ کے راہگیروں خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے لوئر پلیٹ میں پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص راستہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں ہر طرف پتھر اورگیلی مٹی پھیلی ہوئی ہے جبکہ وہاں موجود حفاظتی گرل بھی ٹوٹ چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ کونسلرز سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ “کلین سٹی اینڈ گرین سٹی مائے ڈریم سٹی مظفرآباد” کے نعرے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لیپہ وادی کا واحد یوٹیلیٹی اسٹور بندش سے بچ گیا، پاک فوج کی بروقت مداخلت سے فیصلہ معطل
اس صورتحال کے پیش نظرانتظامیہ سے فوری اقدامات کی اپیل کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اور روزمرہ کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔




