پی سی بی کی علی ترین کو پی ایس ایل بولی میں شامل ہونے کی دعوت

پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شامل ہونے کی دعوت ملنے پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ علی ترین نے اس موقع پر کہا ہے: ’مجھے یقین نہیں آ رہا میری سلیکشن ہو گئی ہے‘، جو اس پیش رفت کے بعد نمایاں طور پر زیرِ بحث آیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بولی میں علی ترین کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق آئندہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن میں ملتان سلطانز کی ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ خود چلائے گا۔

اس حوالے سے اتوار کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’علی نے ملتان سلطانز پر بہت کام کیا ہے۔ بدقسمتی سے جو کچھ بھی ہوا، وہ ایک مسئلہ ہے جس پر میں بات نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر وہ نئی ٹِیم لینا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔‘

محسن نقوی نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو آٹھ جنوری کو ہونے والی بولی میں شامل کیا جا سکتا تھا، تاہم ملکی قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ ’اس کا پورا ایک عمل ہے۔‘

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پہلے اس مقصد کے لیے اشتہار دیا جانا ضروری ہوتا ہے، جس کے بعد دو ماہ انتظار کیا جاتا ہے، اور اس کے بعد ہی بولی کا مرحلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

بھی پڑھیں: وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ، ملتان سلطانز بارے بھی اہم فیصلہ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’اس عرصے کے دوران ہم ملتان سلطانز کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے‘، اسی لیے کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے پی ایس ایل سیزن میں ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ خود چلائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے علی ترین کو پی ایس ایل کی بولی میں شامل ہونے کی دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب حالیہ عرصے کے دوران علی ترین اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ چکے تھے۔

علی ترین پاکستان سپر لیگ کے بزنس ماڈل پر عوامی سطح پر تنقید کرتے رہے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اُنہیں ایک قانونی نوٹس بھی موصول ہوا تھا، جسے علی ترین نے سرعام پھاڑ دیا تھا۔

بھی پڑھیں:الوداع ملتان سلطانز، ترین گروپ نئی پی ایس ایل ٹیم کی بڈنگ میں شامل

اسی پس منظر میں محسن نقوی کی جانب سے علی ترین کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت پر خود علی ترین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، جسے دلچسپ قرار دیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Scroll to Top