شعیب اختر

میری صحت خرابی سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں،سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر

صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے بعد سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔

روالپنڈی ایکسپریس کی صحت کے بارے میں خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں ، جس پر شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دیتے ہوئے تمام افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر ڈھاکہ پہنچ گئے،بی پی ایل کیلئےبطورمینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے

انہوں نے کہا کہ میں بالکل صحت مند ہوں الحمدللہ ، اور سوشل میڈیا پر میری صحت کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں جھوٹی اور حقائق کے برعکس ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔

گزشتہ چند دنوں سے شعیب اختر کی صحت کے بارے میں خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی تھیں ، تاہم اب فاسٹ بولر نے خود ان کا مثبت انداز میں جواب دے دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بگ بیش ٹی20 لیگ ،شاہین آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 7 رنز سے شکست دے دی

شعیب اختر نے حال ہی میں بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کا سفر کیا اوربنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کو بطور مینٹور جوائن کیا ہے ۔

فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے ان کا وہاں پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔ کیپیٹلز کی ٹیم اپنا پہلا میچ راجشاہی وارئیرز کے خلاف کھیلے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں افغانستان کو شکست دیدی

دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے شعیب اختر کی شمولیت ٹیم کے لیے نہ صرف بین الاقوامی تجربے میں اضافہ کرے گی بلکہ جیتنے کے جذبے اور قیادت کی اہمیت کو بھی بڑھائے گی ۔

Scroll to Top