سپیکر

ن لیگ اور پیپلز پارٹی طویل سیاسی اننگز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں طویل سیاسی اننگز کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر لانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم نے بار بار کہا کہ وہ ڈائیلاگ کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وہ یہاں آئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سپیکر کے طور پر پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ووٹ سے منتخب ہوئے، اس لیے تمام جماعتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اہم ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جارہا،رانا ثناءاللہ

اسی موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا فروغ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، نہ کہ سیاسی ڈیڈ لاک کے ذریعے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی ابتدائی دنوں سے مذاکرات کے مخالف رہے، تاہم موجودہ حالات میں تمام پارٹیوں کے لیے ایک میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا ممکن ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے زور د ے کر کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ڈائیلاگ اور بات چیت ناگزیر ہیں ۔

دونوں مسلم لیگی رہنماؤں نے جمہوریت کی مضبوطی ، پارٹیوں کے درمیان تعلقات اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ۔

سیاسی جماعتیں عوام کے مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ملک میں پائیدار سیاسی استحکام کیلئے ہر سطح پر ڈائیلاگ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

Scroll to Top