مظفرآباد، ٹرانسپورٹرز کاغیرقانونی اڈوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

مظفرآباد(رمسعود الرحمن عباسی کشمیر ڈیجیٹل ) دارالحکومت مظفرآباد میں غیر قانونی طور پر کریانہ کی دوکانیں توڑ کر دو دو مرلہ پر اڈے قائم کرنیوالوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے متحد ہوکر قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی اڈوں کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ضلعی انتظامیہ اس پر عملدرآمد کروائے بصورتِ دیگر ہم اپنی گاڑیاںکھڑی کرکے روڈ بند کر دیں گے۔

بیلہ نورشاہ کی سڑکوں پر غیر قانونی اڈوں کے قیام سے تاجر ٹرانسپورٹرز ۔اور عام افراد شدید کا مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔دو مرلہ پر اڈے قائم کرکے لوگوں کو اذیت میں ڈالا ہوا ہے گھنٹوں ٹریفک بھی جام رہتی ہے

ہم کروڑوں روپے کی گاڑیاں رکھ کر ہر ماہ میونسپل کارپوریشن کو ہزاروں روپے اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو ایک ایک گاڑی سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس کی مد ادا کرتے ہیں۔ لیکن سہولیات صفر ہیں

برلب سڑک اڈے قائم کرنیوالے ٹیکس تو دور کی بات میونسپل کارپوریشن کی ایک چٹ کی بھی ادائیگی نہیں کرتے۔اندر معیاد دس دن اگر متعلقہ ادارے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ نہیں کرتےتو ہم بھی سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں۔ غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ تک اپنی گاڑیوںکو بندکردیں گے۔۔

Scroll to Top